26 اپریل 2015 - 11:51
عراق: صوبہ الانبار میں دسیوں داعشی ہلاک

عراقی فوج نے صوبہ الانبار میں ایک کارروائی کے دوران درجنوں داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ کے نزدیک الناظم الثرثار علاقے پر عراقی ہیلی کاپٹروں کے حملے میں داعش کے پچاس دہشت گردہلاک ہو گئے۔

عراقی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق صوبہ الانبار کے شہر الرمادی میں بھی فوج کی داعشی عناصر کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس میں فوج نے بارہ دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کی متعدد گاڑیوں کو تباہ کردیا یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب داعش دہشت گردوں نے ہفتے کے روز عراقی عوام کے خلاف اپنی جارحانہ کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے، عراقی فوجیوں اور عوامی رضاکا فورس کے ترپن افراد کو اجتماعی طور پر قتل کر دیا ہے۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق عراقی عوام نے عوامی رضاکار فورس کی حمایت میں دارالحکومت بغداد میں مظاہرہ کیا ہے۔ یہ مظاہرہ ان لوگوں کی کوششوں کے ردعمل میں کیا گیا ہے جو عراقی فوج کی پیشقدمی میں عوامی رضاکار فورس کے کردار کو کم اہمیت ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے اسی طرح مسلح فورسز اور عوامی رضاکار فورس کے ساتھ یکجہتی کا بھی اعلان کیا۔

.......

/169